ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آسٹریلیا کے ساتھ تعاون جاری ہے: اتحاد ایئر ویز

آسٹریلیا کے ساتھ تعاون جاری ہے: اتحاد ایئر ویز

Tue, 01 Aug 2017 22:18:23  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،یکم اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتحاد ایئر ویز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے۔ دبئی کی اس ایئر لائن کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک مسافر بردار طیارے کو تباہ کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کے بارے میں حقائق منظر عام پر لانے کی خاطر آسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس کمپنی کے جہاز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کی خاطر گزشتہ ہفتے سڈنی میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
 


Share: